ایران نے امریکی پابندیوں کا توڑ نکال لیا، مال کے مال کی تجارت شروع کردی
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے چین کے ساتھ تیل کے بدلے اشیا کی تجارت کا نیا طریقہ اپنا لیا۔
رائٹرزکےمطابق ایران نے چین سے اربوں ڈالر مالیت کا سامان حاصل کیا،جس کی ادائیگی روایتی بینکاری نظام کے بجائے ایرانی تیل کے ذریعے کی گئی۔
رائٹرز کےمطابق اس تجارت میں ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات سمیت مختلف اشیا اور دفاعی سازوسامان بھی شامل ہے۔
رپورٹ کےمطابق اس متبادل تجارتی نظام کے ذریعے ایران امریکی پابندیوں اور عالمی بینکاری نظام کی رکاوٹوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
![]()

