ہالینڈ کی ڈائری
تحریر۔۔۔ راجہ فاروق حیدر
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ہالینڈ کی ڈائری۔۔۔ تحریر۔۔۔ راجہ فاروق حیدر )آج کا کالم میں ایک بہترین سفارتکار جمال ناصر سابق قونصلر سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کی نذ ر کر رہا ہوں۔ موصوف سفارت خانہ پاکستا ن دی ہیگ میں اپنی سفارتی مدت پوری کرکے پاکستان سفارت خانہ نیروبی کینیا میں اپنی تقرری پر روانہ ہوچکے ہیں ان کی جگہ میڈم عائیشہ نے قونصلر پاکستان سفارت خانہ دی ہیگ کا چارج سنبھال لیا ہے وہ اس سے قبل سری لنکا اور وزارت خارجہ میں اپنی خدمات انجام دیتی رہئیں
جمال ناصر نے دی ہیگ میں اپنی مدت ملازمت بڑے احسن طریقے سے گزاری جب بھی ایمر جنسی ویزہ یا کسی پاکستانی کو ہنگامی طور پر مدد کی ضرورت پڑی دن ہو یا رات ہمیشہ مسلے کے حل پر توجہ دی میں اگر انھیں رول ماڈل سفارت کار کہوں تو غلط نہیں ہوگا میں نے ایک سوشل ورکر کی حثیت سے جب بھی کمیونٹی کے کسی فرد کا مسلہ ان کے نوٹس میں لایا انھوں نے فی الفور مدد کی اس بات میں کوئ مبالغہ نہیں سفیر پاکستان سید حیدر شاہ بھی پاک ڈچ کمیونٹی کے مسایل کے حل اور ہر ممکن مدد کی افسروں کوہدایت کرتے ہیں فسٹ سیکریٹری جنید احمد بھی پاک ڈچ کمیونٹی کو ایمر جنسی سروس بھی دینا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں جمال ناصر کی بات ہورہی تھی شاید آئیندہ زندگی میں ملاقات بھی نہ ہو موصوف ہالینڈ میں بڑی اچھی یادیں چھوڑ کر گۓ ہیں گذشتہ روز ان کی روانگی سے قبل میں نے انھیں اور میڈم عائیشہ کو خدا حافظ کہنے کی تقریب میں مدعو کیا تو میں نے اظہار تشکر کیا اور انھیں دعا دی تو وہ کہنے لگے راجہ صاحب یہ سب میرے فرائیض میں شامل تھا میرے بچوں کی طرح تھے اکثر مجھے انکل جی کہتے ہمارے پاکستانی معاشرے میں تنقید کرنا ہر کوئ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے جبکہ کسی کی اچھائ اور اعلی کارکردگی پر سراہنا ویلڈن کہنا معیوب سمجھا جاتا ہے اکثر یہ بات مشاہدے میں آئ ہے سوشل میڈیا پر بعض اوقات بڑی اچھی باتیں بھی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی کچھ لوگ مہارت سے میخیں نکال ہی لیتے ہیں۔ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ہماری وزارت خارجہ نے پجھلے چند سالوں میں بین الاقوامی تنازعات میں شاندار کارکردگی دکھائ ہمارے سفارت خانوں میں بھی بہت اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں نیدرلینڈز میں بھی بڑے اچھے سفراء اور سفارتکار متعین رہے ہیں بیگم رعنا لیاقت مرحومہ قدرت اللہ شہاب
مرحوم سجاد حیدر۔ ریاض پر
اچہ ایڈمرل سعید محمد خاں اظہار الحق شفقت شیخ اعزاز احمد چوہدری معظم احمد خاں میڈم فوزیہ جبکہ موجودہ سفیر سید حیدر شاہ بھی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں
![]()




