ہالینڈ، میلاد مصطفے اور ختم نبوت کا نفرنس 2026 ، زیر صدارت
مولانا انس نورانی، طیبہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں تزک و احتشام سے
۔12 ستمبر کو ہوگی۔ جید علمائے کرام شرکت فرمائیں گے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – جاوید عظیمی )ربیع الاول کا بابرکت مہینہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عشاقان رسول کے قلوب و اذہان کو منور کر رہا ہے۔ محبان رسول ،مساجد، اسلامی مراکز اور اپنے گھروں میں نبی رحمت ﷺکی تشریف آوری کی خوشی میں محافل میلاد کا انعقاد کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
7 ستمبر کی تاریخ ناقابل فراموش ہے اس تاریخ کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک قرارداد کو منظور کرتے ہوئے قادیانیوں کومتفقہ طور پر غیر مسلم ، کافر قرار دے دیا ۔ اس تحریک ختم نبوت میں جید عالم دین حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی ؒنے کلیدی کردار ادا کیا۔ مذکورہ تحریک ختم نبوت کے تحفظ اور اس حقیقی پیغام کو مزید عوام الناس تک پہنچانے کے لئے ہر سال باقاعدگی سے تقریبات، اجتماعات اور کانفرنسیس منعقد کی جاتی ہیں ۔ اس سلسلے میں
بروز ہفتہ 12 ستمبر 2026 ، شام ساڑھے چھ بجے میلاد مصطفیٰ اور ختم نبوت کا نفرنس، زیر صدارت مبلغ اسلام شاہ محمد انس نورانی صدیقی مدنی انتہائی تزک و احتشام سے جامع مسجد طیبہ ایمسٹر ڈیم منعقد ہوگی۔ اس کا نفرنس میں پاکستان ، ہالینڈ، ہندوستان اور بلجیم کے جید علمائے کرام شرکت کریں گے ۔ مذکورہ کا نفرنس میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے ۔ متذکرہ پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ فرمائیں۔

![]()

