*کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟*🤔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )رات کو جب آسمان پر نظر ڈالو تو صرف 3000 ستارے نظر آتے ہیں۔ لیکن سائنس کہتی ہے صرف ہماری ملکی وے کہکشاں میں 400 ارب ستارے ہیں۔ اور ایسی 2 ٹریلین کہکشائیں ہیں۔
اتنا بڑا کائنات… اور صرف زمین پر زندگی؟ یہ سوال سائنس کو سونے نہیں دیتا۔
1961 میں سائنسدان ڈاکٹر فرینک ڈریک نے ایک فارمولا بنایا۔ اس کے حساب سے صرف ہماری کہکشاں میں ہزاروں ایسی تہذیبیں ہونی چاہئیں جو ہم سے بات کر سکیں۔ پھر سوال یہ آیا: “تو وہ ہیں کہاں؟” اسی کو “فرمی پیراڈاکس” کہتے ہیں۔
ناسا کے کیپلر ٹیلی سکوپ نے اب تک 5000 سے زیادہ “ایکسو پلینٹس” ڈھونڈ لیے ہیں۔ ان میں سے 50 ایسے ہیں جو زمین جیسے ہیں۔ وہاں پانی، ہوا اور درجہ حرارت زندگی کے لیے ٹھیک ہو سکتا ہے۔
لیکن آج تک ہمیں کوئی سگنل نہیں ملا۔ نہ کوئی جواب آیا۔
ہو سکتا ہے وہ ہم سے بہت دور ہوں۔ ہو سکتا ہے وہ ہم سے بہت ایڈوانس ہوں۔ یا ہو سکتا ہے… ہم پہلے ہوں۔
حقیقت یہ ہے: کائنات اتنی بڑی ہے کہ اکیلے ہونا بھی ناممکن لگتا ہے۔ اور ملنا بھی ناممکن لگتا ہے۔👋.
#Universe #Factscroll #Earthurdu
![]()

