Daily Roshni News

ایران جنگ کی وجہ سے امریکی دفاعی ذخائر پرشدید دباؤ، نائب امریکی صدرکو گہری تشویش

ایران جنگ کی وجہ سے امریکی دفاعی ذخائر پرشدید دباؤ، نائب امریکی صدرکو گہری تشویش

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران جنگ کی حکمتِ عملی اور امریکی دفاعی ذخائر پر دباؤ کے باعث امریکی حکام میں تشویش بڑھ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے مشرق وسطی، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈروں سے رابطہ کرکے ایران جنگ پربے لاگ جائزہ مانگا تھا۔

کمانڈرز کے مطابق امریکی گولہ بارود کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے کم ہوتے ذخائر بھی امریکی کمانڈرز کے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ محدود دفاعی ذخائر چین، روس اور شمالی کوریا جیسے ممالک کو روکنے کی امریکی صلاحیت متاثر کرسکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت جنگ میں بقا کے لیے غیر معمولی دباؤ برداشت کرنے کو تیار ہے جبکہ ایران کے جوابی حملوں سے نمٹنے کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی حکمت عملی اور کامیابی کے امکانات پر انتہائی تشویش کاشکار ہوگئے۔

Loading