Daily Roshni News

تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیئے، 268 رنز کا خسارہ باقی

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 268 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 453 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور اذان اویس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بھی کچھ نہ کر سکے اور صفر پر آوٹ ہو گئے ۔اذان اویس 29 اور شان مسعود 21 رنز کے ساتھ کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بنائے اور 320 رنز کی برتری حاصل کی ۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جیمی سمتھ نے 69، ڈان لارنس نے 65 اور ایملیو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ اولی روبنسن نے نصف سینچری بنائی جبکہ جوفرا آرچر 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی اور محمد عمران نے 2 ، 2 وکٹیں لیں ، محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 133 رنز بنائے جس میں سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد عباس نے 21 اور رضا اللہ نے 11 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ۔

Loading