Daily Roshni News

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی کا دورےہالینڈ ،جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو۔۔۔

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی

 آجکل ہالینڈ کے دورے پر ہیں ، مدیر اعلیٰ روشنی نیوز

جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔ خصوصی مندوب ) پاکستان کے نامور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی آجکل ہالینڈ کے دورے پر ہیں ۔ گزشتہ روز بروز بدھ 16 ستمبر 2026 ، نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی اور روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مہمان نعت خواں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہالینڈ میں میرا قیام 15 سے 21 ستمبر تک ہے۔ اس دورانیے میں منعقد ہونے والی محافل میں اپنی حاضری پیش کروں گا۔ مہمان نعت خواں نے گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر جاوید عظمی سے طویل عرصہ قبل ان سے ہونے والی ملاقات اور محفل نعت کا تذکرہ کیا اور جاوید عظیمی کی محبتوں کا  صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ،ان کے حق میں پُر خلوص دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ مایہ ناز نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی کی ہالینڈ آمد پر صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ متذکرہ گفتگو میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی نے بھی حصہ لیا ۔ معروف نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی کی ہالینڈ کے مختلف شہروں میں

ہونے والی محافل کا شیڈول خبر کے نیچے شائع کیا جا رہا ہے ۔

Syed Iltaf Shah sb,s Visit Schedule

Confirmed Program Dates InshaAllah

Thursday 17 September at 6:30 in Jamia Masjid Ghousia Amsterdam

Friday 18 September at 1:30 In Jamia Masjid Al-Karam Amsterdam

Friday 18 September at 7 PM in Pakistan Islamic Center Almere

Saturday 19 September at 6:00 PM in Jamia Masjid Ghousia Rotterdam

Loading