Daily Roshni News

مذاکرات سے انکار نہیں لیکن اپوزیشن سنجیدگی دکھائے، وفاقی وزیرقانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے کئی مواقع دیے گئے مگر چیزیں درست نہیں ہوئیں۔ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن اپوزیشن سنجیدگی دکھائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اسلام آباد پر متعدد مرتبہ چڑھائی کی گئی، محفوظ دارالخلافہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں اور یہ معاملہ عدالت کا ہے ۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا وہ حکومت نے کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی ان کےکردار کو جانچنے کیلئے کافی ہے، اسلام آباد پر بارہا چڑھائی کی گئی، دو دفعہ حکومتوں کو خرابی کا معلوم تھا عدالتوں کو بھی بتایا، مئی 2022 اور نومبر 2024 سب کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج آئین کےمطابق نہیں ہے، ملک آئین کے مطابق چلتاہے۔ طاقت کے استعمال سے مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

Loading