Daily Roshni News

پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ میں پاک افغان جائنٹ چیمبر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے:  ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز)

پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ میں پاک افغان جائنٹ چیمبر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے:  ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز)

 پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پریس ریلیز)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ویڈیولنک کے زریعے 12ویں سالانہ جنر ل باڈی کا انعقاد ۔

مقررین نے جا ئنٹ چیمبرز کے چیئر مین زبیر موتی والا اور دیگر کابینہ کا با ہمی تجا ر ت میں بڑ ھا نے میں کوششو ں کا سر اہا۔

پشاور29ستمبر 2026ئ

پاک افغان جائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سبکدوش ہونے والے سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی(ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ پاک افغان جائنٹ چیمبرز نے پاک افغان دوطرفہ تجارت کے فروغ میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان متعدد رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کی جن کی وجہ سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم کم ہو کر نچلی ترین سطح پر آ گیا تھا۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوںنے ویڈ یو لنک کے زر یعے پاک افغان جائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 12ویں سالانہ جنر ل اجلاسِ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں پاک افغان جائنٹ چیمبرکے نو منتخب سینئر نائب صدرانجینئر سید محمود، نائب صدر عبدالغفار، چیمبر کے ڈائریکٹر فاروق احمد،  سر حد چیمبر ا ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور نو منتخب ایگزیکٹو ممبر شاہد حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں پی اے جے سی سی آئی کے چیئرمین زبیر موتی والا، نو منتخب صدر جاوید بلوانی اور سبکدوش ہونے والے صدر جنید مکڈا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ اس موقع پرسر حد چیمبر ا ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف، سینئر نائب صدر محمد ندیم اور نائب صدر صابر احمد بنگش بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی نے اجلاس کو افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت کے شعبے میں جاری پیش رفت، مختلف رکاوٹوں اور ان اہم وجوہات سے آگاہ کیا جن کی وجہ سے باہمی تجارت کا حجم کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ضیا ء الحق سرحدی نے پی اے جے سی سی آئی  کے چیئرمین زبیر موتی والا، سبکدوش ہونے والے صدر جنید مکڈا اور نائب صدر پرویز لالہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاک افغان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے، دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور اہم مسائل کے حل میں ان کی مسلسل حمایت اور کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ زبیر موتی والا کی قیادت تاجروں کیلئے مشعلِ راہ ہے اور پاکستان و افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے زبیر موتی والا کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم اور اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ حکومتی قیادت کے سامنے تجارت اور ٹرانزٹ سے متعلق خدشات براہِ راست اٹھانے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ تجارت کے فروغ میں معاونت کرنے پر انہیں سراہا۔اس سے قبل اجلاس کے شرکاء نے پاک افغان باہمی تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر سرحد کے دونوں اطراف کاروباری برادری کو درپیش رکاوٹوں اور مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔

Loading