ٹی 20 اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشین گیمز میں حال ہی میں پاکستان کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو ہوگا۔

ٹی 20 اسکواڈ

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جب کہ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا جب کہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اسی میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ 22 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جس کے بعد سیریز کے باقی میچز اور فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جب کہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا تاہم ٹرائی سسیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ

انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جب کہ اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ

پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے جب کہ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

اس کے علاوہ محمد طاہر فزیوتھراپسٹ، گرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ جب کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نبیل ایجر پیس اور سہ فریقی سیریز کے لیے عثمان ہاشمی ٹیم اینالسٹ ہوں گے۔

راولپنڈی مرحلے کے لیے شفقت شبیر جب کہ لاہور مرحلے کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جب کہ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر اور محمد احسان مسیور ہوں گے۔

Loading