ہالینڈ، ڈاکٹر افضل رضوی کی تصنیف ” در برگ لالہ و گل‘‘ کی
کامیاب تقریب رونمائی پر بزم ادب نیدر لینڈز کے سربراہ
جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد اور دعائیہ کلمات –
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ) آسٹریلیا میں مقیم جناب ڈاکٹر افضل رضوی کی تصنیف برگ لاله و گل جلد سوم کی تقریب رونمائی تزک و احتشام سے شہر کراچی پاکستان میں منعقد کی گئی۔ گزشتہ دنوں2اکتوبر2026 ڈاکٹر افضل رضوی کی مذکورہ تصنیف کی تقریب رونمائی کے کامیاب انعقاد پر بزم ادب نیدرلینڈز کے سربراہ اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون صمییم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے
کہا کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم سے آپ کے علم میں مزید اضافہ جبکہ علم و ادب کے فروغ کے سلسلے میں آپ کی کاوشوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین ۔جواباً ڈاکٹر افضل رضوی نے جاوید عظیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ممالک میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریبات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ جن کی تفضیل خبر کے ساتھ شائع کی جارہی ہے۔ جاوید عظیمی نے گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر ڈاکٹر افضل رضوی کی علمی بالخصوص شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ پر تحریر کردہ تالیفات کو بے حد سراہا ۔
2 October – Karachi
5 October- Addis Ababa
6 October – Cape-town
8 October – Safari
9 October- Zimbabwe
10 October- Livingstone
12 October- Botswana
14-17 – Zambia
17 October- Johannesburg
20 October Adelaide
![]()






