خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز زیرِ غور

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز زیرِ غور

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خیبرپختونخوابیوروکریسی میں بڑےپیمانے پرتبدیلیوں کا امکان ہے،ڈپٹی کمشنرز اورسیکریٹریز سمیت اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع  کےمطابق ڈویژنل،ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،پہلےمرحلےمیں صوبے کے12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرنےکی تجویززیرِغورہے،وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کےاختیارات ختم کرنےسےمتعلق کسی بھی اقدام کادارومدارحکومتی وفد اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات پر ہوگا۔

وفاقی حکومت کے اہم ترین اجلاس کا مقام تبدیل کردیاگیا

خیبرپختونخوا کےسیاسی مستقبل کافیصلہ ایوان صدرمیں ہوگا،وزیراعظم شبہازشریف وفد کے ساتھ 5 بجے ایوان صدر جائیں گے،جہاں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور وزیر اعلیٰ کے اشتعال انگیز بیانات زیرغور آئیں گے،اس کے علاوہ کےپی میں ایمرجنسی یاگورنر راج،اجلاس میں مشاورت ہوگی،جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے تناظر میں بھی حکمت عملی بھی زیرغور آئےگی۔

دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کےسینئر رہنما آج وزیرِاعلیٰ کےپی سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے،جس میں سیاسی صورتِحال پر بات ہوگی اوروفاقی سطح پر ملنے والے پیغامات بھی بتائے جائیں گے، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو بھی ہو گی۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر اور دیگر شامل ہیں، وزیرِ اعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا بھی امکان ہے۔