سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی فوجی اتحاد نے 3 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز تباہ کردیے ۔ طائف اور ریاض کی طرف آنیوالے تین بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا گیا ۔ ریاض میں میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب یمنی مسلح افواج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرالیمن جاری ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک ہزار 382 حملے کیے ۔ کارروائیوں میں 440 حوثی باغیوں کو ہلاک کیا گیا ۔
آپریشن میں 140 فوجی گاڑیاں اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ۔ باب المندب، ذباب اور المضاربہ میں حوثیوں کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔