ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔ نرمی انسان کی خوبصورتی ہے ۔۔۔ تحریر ۔ پروفیسر احمد رفیق اختر)یہ زندگی جو آپ کے نصیب میں ہے یہ آپ کی خوبصورتی اور بدصورتی کا فیصلہ کرتی ہےاس کی بدصورتی اور خوبصورتی کا فیصلہ آقا و رسول ﷺ کر گئے ہیں
یہ بات یاد رکھنا۔مشکل نہیں ہے۔بہت آسان ہےمگر یہ فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے۔کیا یہ چیز آپ زندگی میں داخل کر سکتے ہونسائی کی حدیث ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا۔
”نرمی جس چیز میں داخل ہو جاۓ وہ خوبصورت ہو جاتی ہے اور نرمی جس چیز سے نکل جائے وہ بد صورت ہو جاتی ہے“
اِس میں کیا مشکل ہے خوبصورت ہونا؟
اگر آپ اپنے conduct میں نرمی کو ڈال سکتے ہو تو کیا چیز ہے اِس میں اگر آپ بھائی بندوں میں نرمی کو داخل کر لو رشتوں اور ناتوں میں نرمی کو داخل کر لو تو ربِ کعبہ کی قسم ہے کہ آپ ایک خوبصورت نسل کی ابتداء کر لو گے۔ایک اچھی اور خوبصورت نسل کو آپ آگے بڑھا رہے ہو گے
تصوف کیا ہے ؟
حسین بن علی ؓ کہتے ہیں کہ تم بہتر اخلاق کو تصوف سمجھو اور جب کسی کو بہتر اخلاق والا دیکھو تو اپنے سے بڑا ولی مانو ۔