اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر اور رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر کے دوران تقریباً 4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم تقریباً 15 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 8.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات زرمیں گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 14 فیصداضافہ ہوا۔
اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ا98 کروڑ ڈالر وطن بھیجے اور اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہے جبکہ یو اے ای سے 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 60 کروڑ ڈالر جبکہ امریکہ سے 33 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیجانب سےترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ رواں مالی سال جون 2027 تک 45 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے کا تخمینہ ہے۔