ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ذکر کے کرشمے ۔۔۔سائیکولوجسٹ مریم صدیقی )کل رات لیٹ نائٹ جب سونے کے لیے میں لیٹی چونکہ میں اندھیرے گھپ میں سونے کی عادی ہوں تو میرے بلینکٹ میں مچھر کو شاید نظر نہیں آیا وہ میرے کان میں چلا گیا
اب وہ مچھر کان کے اندر اپنے پر گھما رہا تھا شاید نکلنے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ کان کے پردے والی سائڈ پر چلا گیا کہ اس کو واپسی کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔
مجھے بھی اس مچھر کی کان کے اندر موومنٹ سے الجھن ہورہی تھی میں نے پہلے انگلی سے مچھر نکالنے کی کوشش کی جو ناکام رہی پھر کچھ سمجھ نہیں آیا تو سامنے ماچس کی تیلی ہی کان کے اندر گھمائ جو کہ ڈینجرس ہوتی ہے مگر اس سے بھی مچھر صاحب نہ نکلے مگر مسلسل اندر وہ بےچینی میں پر مار رہے تھے جس سے مجھے بہت الجھن ہورہی تھی۔
خیر میری ماچس کی تیلی بھی اندر تک گھمانے کی کوشش کے باوجود جب مچھر صاحب باہر وارد نہ ہوئے اور مسلسل اندر پر مارتے رہے تو میں ہلکی پریشان ہوئ اپنے کینٹیکٹ میں ڈاکٹر کو میسج کیا جو کہ ادھی رات ہونے کے باعث اس نے بھی سین نہیں کیا۔
میں نے اچانک پھر وہ حدیث میں بتائ گئ دعا پڑھی جو ہر چیز کے ظرر سے بچنے کے لیے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے صبح شام پڑھنے کا حکم دیا تھا ایک صحابی کو زہر دیا گیا تو انہوں نے وہ دعا پڑھ کر زہر کھالیا تھا اور زہر نے ان پر اثر نہ کیا تھا۔ میں نے وہ دعا پڑھی۔
بسمہ اللہ الزی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم
یہ دعا پڑھتے ساتھ فورا اثر ہوا وہ مچھر اسی وقت شاید فوت ہوگیا باہر بھی نہ نکلا مگر جو وہ کان کے اندر موومنٹ کررہا تھا وہ دعا پڑھتے ساتھ اسکی موومنٹ ختم ہوگئ اور میں سکون میں اگی۔
میں نے اپنی لائف میں قرانی آیات اللّٰہ کے زکر کے ایسے ایسے کرشمے دیکھے کہ جب میں کسی مصیبت میں مبتلا ہوتی ہوں اللّٰہ کے ازکار اس طرح فورا لمحوں میں ہی حفاظت کرتے ہیں کہ انسان کی عقل حیران رہ جائے۔
ازکار پڑھنے کے بہت فضائل ہیں قران و حدیث کے یہ ازکار ہمیں مشکلوں سے نکالتے ہیں۔ ہمارے لیے ثواب کا زریعہ ایمان کی پختگی کا بھی زریعہ ہیں۔