پاکستان کی اسلام سے دُوری۔۔۔ مصنف : پروفیسر احمد رفیق اختر

پاکستان کی اسلام سے دُوری

مصنف : پروفیسر احمد رفیق اختر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ پاکستان کی اسلام سے دُوری۔۔۔ مصنف : پروفیسر احمد رفیق اختر)سوال: یہ بات کافی روشن ہے کہ ہم نے یہ ملک خدا کے نام پر حاصل کیا تھا اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اسلام دینِ فطرت ہے اور یہ ایک انسانی جبلت ہے کہ ہر چیز فطرت کی طرف لوٹ کر جاتی ہے۔ تو کیا وجہ ہے کہ ہمارا ملک فطرت کی طرف نہیں لوٹ رہا؟ کیا اس کی وجہ غیر فطری عمل سے گزر رہا ہے؟ اگر گزر رہے ہیں تو غیر فطری کا موجب کیا ہے؟

جواب: ماشاءاللہ آپ نے بڑا خوبصورت سوال کیا اور خود ہی بڑا مناسب جواب بھی دے دیا۔

بات یہ ہے کہ جب سے پاکستان بنا قوم پرست افراد جو اس میں شریک ہوئے ان کی اپنی غرض و غایت تھیں۔ قائدِ اعظم فرمایا کرتے تھے کہ میری جیب میں ڈیڑھ سکہ خالص ہے۔ ایک کھرا اور ایک آدھا کھرا۔ ایک محمد علی جوہر اور دوسرے نواب بہادر یار جنگ۔ قائدِ اعظم کی بطور قائد اپنی رائے یہ تھی کہ میرے ساتھ بہت سے لوگ مخلص نہیں ہیں۔

انگریز بہت دور کی سوچتے تھے وہ جاتے ہوئے اپنی بہت سی میراث بھی چھوڑ گئے ان کی ہمدردیاں ہندوؤں کے ساتھ تھیں۔ وہ کسی ایسے ملک کے خوف میں مبتلا تھے جہاں اسلامی نظامِ حیات کو رائج کیا جائے اور وہ پھر ہمارے خلاف کھڑا ہو جائے۔ یہ سوچ کر انہوں نے بہت احتیاط کی کہ مسلمان اپنے مرکز کی تصور کو نہ پھیلائیں اور بہت ساری مذہبی تنظیمیں بھی اس میں شامل کر دیں۔ اگر آپ غور کریں تو مسلمان کا تشخص کہیں نہیں ہے۔ طبقہ ہائے فکر کے تشخص ہر جگہ موجود ہیں۔ اگر میری زندگی میں کوئی ایسا لمحہ آئے کہ میں اپنی قبر تک پہنچنا چاہوں تو میں کہہ سکتا ہوں کہ میں سوائے مسلمان ہونے کے کسی اور تصور سے نہیں پہنچنا چاہتا۔ مگر بڑی فراست کے ساتھ انگریز نے چھوٹے طبقے ہائے فکر امتِ مسلمہ میں داخل کر دیے تاکہ ان کی دینی قوت ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہے اور یوں آپس میں اختلافات کا شکار رہیں۔ اللہ کے دین کی طرف ان میں فطرت پسندی (Naturalness) کبھی نہ آئے مگر اس کا ایک عجیب و غریب نتیجہ نکلا کہ اگر آپ تمام مذہبی لوگوں کو جمع کر لیں تو یہ چالیس پچاس لاکھ سے زیادہ نہیں۔ ان میں چاہے کوئی بھی جماعت شامل ہو۔ یہ پروفیشنل مذہب پسند لوگ ہیں۔ یہ صاف ستھرے مسلمان نہیں ہیں مثلاً آج اگر کوئی نیا مذہبی لیڈر آ گیا اس نے نئی جماعت بنائی یہ اس کی تحریک میں شامل ہو جائیں گے۔ پھر دو چار سال اُدھر رہیں گے۔ پھر کوئی نیا مذہبی لیڈر آ گیا۔ اس نے تحریک چلائی یہ اس میں شامل ہو جائیں گے۔ اگر ان کو یوں دیکھا جائے تو بقیہ پندرہ کروڑ مسلمان بالکل لاتعلق ہو گئے۔ انہی مذہب کی ٹھیکیداریوں کی وجہ سے وہ لاتعلق ہوتا چلا گیا۔ وہ کسی بھی جماعت کا ممبر نہیں بننا چاہتا اور حیرت کی بات ہے کہ اجتماعِ امت نے پاکستان کا فیصلہ کیا اور تمام مسلمانوں کی تمام مذہبی جماعتوں نے اس کے خلاف فیصلہ کیا۔ اجتماع تو اپنے دین اور ایمان کو سنبھالے ہوئے بیٹھا ہے۔ اپنی محبتِ رسول ﷺ کو اپنے سینے میں رکھتا ہے اور قرآنِ حکیم کی اس آیت کے مطابق ان الذین فرقوا دینھم و کانو شیعا لست منھم فی شی (الانعام: ۱۵۹) جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور کئی فرقے بن گئے اے پیغمبر ﷺ! تجھے ان سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ بڑی واضح آیت ہے کہ اللہ کا رسول ﷺ اس طرح کے کسی گروہ میں نہیں ہے۔ بالعموم حوالہ دینے والے یہ کہتے ہیں کہ یہ آیتِ قرآنِ حکیم ہے کہ تم میں سے ایک گروہ پیدا ہو گا۔ اللہ اس کو فتح اور نجات دے گا مگر وہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ قرآن کہتا ہے کہ تم میں سے اگر میں اس گروہ کو پہچاننے سے انکار کر دوں۔ میں تو پندرہ کروڑ عوام میں سے ہوں۔ میں تو وہ ہوں جو خدا اور رسول ﷺ کے شیدائی ہوں اور جب یہ اجتماع ہی فیصلہ کر دے کہ یہ ہم میں سے نہیں ہیں تو وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ان میں سے ہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ العزیز اگلے برسوں اجتماع ہی میں اعلیٰ کلمۃ اللہ کو وہاں [غیر واضح] گا۔

جیسے پرانا عربی محاورہ ہے الناس علی دین ملوکِہم کہ لوگ اپنے بادشاہوں کے دین پہ ہوتے ہیں لیکن ہمارے جو بادشاہ گزر رہے ہیں ان کی دین داریاں واضح تھیں۔ ماشاءاللہ لوگ پھر ان کے دین میں چلے گئے۔ ایک اور اصول پروردگار نے امتوں کے زوال کا لکھا کہ جس قوم کو [غیر واضح] کرنا چاہتے ہیں اس کے امراء کو عیش و عشرت میں ڈال دیتے ہیں۔ جب کسی قوم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے امراء متقی ہوتے ہیں۔ کوئی غیاث الدین بلبن نکلتا ہے کوئی شمس الدین التمش نکلتا ہے۔ یہ بھی تو فوجی جرنیل اور اپنے وقت کے فاتحین تھے۔ جب خواجہ بختیار الدین کاکی کی وفات ہوئی تو آپ نے وصیت نامہ لکھا کہ میرا جنازہ وہ پڑھائے جس نے کبھی تہجد قضا نہ کی ہو اور جس نے اپنی عورت کے علاوہ کسی غیر عورت کو دیکھا نہ ہو۔ تو سارے لوگ کھڑے تھے۔ پھر فوج کا وہ جرنیل روتا ہوا نکلا شمس الدین التمش چیخنے لگا اور کہا "اے شیخ امرو ز مرا پیش خلق رسوا کردہ ای۔” کہ اے شیخ آج تو نے مجھے مخلوق کے سامنے رسوا کر دیا کہ اس بات کا تو کسی کو بھی پتہ نہیں تھا اور یہ غیاث الدین محمد بلبن ہی تھا جنہوں نے اپنی بیٹی خواجہ فرید الدین گنج شکر کو دی۔

اگر آپ حیران نہ ہوں کہ برصغیر میں فوج اور تصوف میں کیا توازن تھا تو خواجہ نظام الدین اولیاء پر سب سے مستند کتاب ایک فوجی جرنیل کی "فوائد الفواد” ہے جو حضرت سجزی نے شیخ نظام الدین اولیاء پر لکھی ہے۔ آپ اس کتاب کو ضرور پڑھیے گا۔ اس کتاب میں آپ کو بڑا مزہ آئے گا۔

محمد غوری آنے سے پہلے معین الدین چشتی اجمیری کی اجازت طلب کر رہا تھا اور محمود غزنوی خود حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش سے درخواست کر رہا ہے کہ حضرت آپ ہمارے ساتھ آؤ گے تو برکت ہو گی ورنہ ہم جنگ کو نہیں جاتے اور شیخ [غیر واضح] محمود غزنوی کے ساتھ آئے۔ محمد غوری معین الدین چشتی اجمیری کی ہدایت پہ آیا۔ ایک بڑا مشہور واقعہ ہے کہ فوج گزر رہی تھی اور جب انہوں نے شیخ کا سنا تو انہوں نے اصرار کیا کہ ہم تو انہیں ملے بغیر نہیں جائیں گے۔ پھر فوجی کمانڈروں کو دو دن کی چھٹی کرنی پڑی تاکہ لوگ شیخ سے مل سکیں۔ یہ غیر متوازن سلسلہ نہیں تھا۔ یہ نہیں کہ چار چار رخ تھے۔ اس وقت پوری ملت ایک رخ رکھتی تھی۔ کتاب جدا جدا تھے۔ اگر کچھ استاد تھے تو کچھ Executionist تھے۔ اگر فوج [غیر واضح] تو صوفیاء علم پر تھے اور علم و حکمت کے اس امتزاج سے مسلمانوں نے برصغیر میں اللہ کے نام کو بلند کیا اور یہ وقت اب پھر آنے والا ہے۔

کتاب کا نام: حقیقتِ منتظر

مصنف: پروفیسر احمد رفیق اختر

صفحہ نمبر: 30–32 (سوال صفحہ 30 پر شروع، جواب صفحہ 32 پر ختم)

#پروفیسر_احمد_رفیق_اختر #حقیقت_منتظر #پاکستان #اسلام #اجتماع_امت #امت_مسلمہ #قرآن_حکیم #اسلامی_فکر #JamSattar