وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، عوامی رائےکا راستہ ہموار کیا جائے، عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہوں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ نئےصوبوں سے متعلق عوامی رائے لی جائے اور اگر رائے یہ آتی ہےکہ صوبے بننے چاہئیں توبنادیں، اگرعوامی رائے آتی ہے کہ نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں، ریفرنڈم کرانےمیں کیا حرج ہے؟کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کل صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، معاملات کوافہام و تفہیم سےآگے بڑھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آئین کی جو شق ہے ریفرنڈم کے متعلق وہ بڑی واضح ہے،ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے ابھی طلب کی جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ عوامی رائے آنی چاہیے، ایک ڈیبیٹ ہونی چاہیے پورے ملک میں جو کہ جاری ہے، عوامی رائےتو آنی ہے،عوامی رائےآئےگی، اس کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔