آپ کی اصل کیا ہے ؟۔۔۔ تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

آپ کی اصل کیا ہے ؟

تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ آپ کی اصل کیا ہے ؟۔۔۔ تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ)ہمیں اللہ نے یہاں بھیجا ہے اور ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے کہ اللہ ہمیں جانتا ہو اور ہم اللہ کو جانتے ہوں    فرمایا مرشد کریم   نے !

حضور قلندر بابا اولیاء رح نے مجھ سے فرمایا کہ جب حضرت علی رض اور حضرت عمر رض حضور پاک صلعم کا جبہ مبارک لے کر حضرت اویس قرنی رض کے پاس گئے تو اُنہیں ڈھونڈا وہ مل گئے ۔اُنہیں سلام کیا اور کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  کہ جب تم اویس رض کو پاؤ تو میری امانت وہاں تک پہنچا دینا اور میری اُمت کے لیے اُن سے دعا کرانا۔ تو اُنہوں نے دعا کی۔ پھر حضرت عمر رض نے فرمایا کہ اپ مجھے کچھ نصیحت کریں حضرت علی رض تو ادب کی وجہ سے خاموش رہے۔ حضرت اویس قرنی رض نے فرمایا کہ اے عمر رض !

تم اللہ کو جانتے ہو ؟ حضرت عمر رض نے فرمایا میں اللہ کو جانتا ہوں پھر حضرت اویس رض نے فرمایا اے عمر رض ! اللہ بھی تمھیں جانتا ہے ؟تو حضرت عمر رض نے فرمایا ! آ لحمد للّٰہ اللہ بھی مجھے جانتا ہے حضرت  اویس  رض نے فرمایا اب تمھیں کسی نصیحت کی ضرورت نہیں ۔”

مقصد یہ ہے کہ ایک آدمی جب اس دُنیا میں پیدا ہو گیا اس کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس کی ماں کون ہے اس کا باپ کون ہے کیا اس کے زندگی پرسکون گزر سکتی ہے؟ تو جب اپ کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اپ کا خالق کون ہے تو کیسے اپکی زندگی پرسکون گزر سکتی ہے۔ مقصد دنیا کا یہی ہے کہ دنیا میں رہیں ، اخلاق کی حدود میں رہتے ہوئے سب کچھ کریں، لیکن اپ کی زندگی کا مقصد سرف یہ ہونا چاہیے کہ اللہ اپ کو جانتا ہو اور اپ اللہ کو جانتے ہوں۔ یہ اللہ کو جاننا اس کے بغیر ممکن نہیں ہے جب تک اپ اپنی ذات سے، اپنی اصل سے اپنی روح سے واقف نہیں ہو جاتے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:مَن عَرَفَ نَفسَہُ فَقَد عَرَفَ رَ بَّہُ ۔

ترجمہ؛ وہ بندہ جو اپنے اپ سے واقف نہیں ہوتا  وہ اللہ کو نہیں پہچان سکتا ۔

آپ کی اصل کیا ہے ؟ ہماری اصل روح ہے ۔اگر اپ روح کو نہیں جانتے تو اپ اصل سے واقف نہیں ہیں۔ تو جب اصل سے  ہی واقف نہیں ہیں تو اپ تو کسی چیز سے بھی واقف نہیں ہیں۔

کتاب خطباتِ لاہور