ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل) حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جنت میں یاقوت کے ستون ہیں ان پر زَبَرْجَد کے بالاخانے ہیں ، وہ ایسے روشن ہیں جیسے چمکدار ستارے۔ لوگوں نے عرض کی، یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ان میں کون رہے گا؟ فرمایا: ’’وہ لوگ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے آپس میں محبت رکھتے ہیں ، ایک جگہ بیٹھتے ہیں ، آپس میں ملتے ہیں ۔(شعب الایمان،۶ / ۴۸۷، الحدیث: ۹۰۰۲)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی