ہماری انفرادی اور ملکی سطح پر پیچھے رہ جانے کی اصل وجہ ہمارا اپنی ہٹ دھرمی پر سختی سے قائم رہنا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہماری انفرادی اور ملکی سطح پر پیچھے رہ جانے کی اصل وجہ ہمارا اپنی ہٹ دھرمی پر سختی سے قائم رہنا ہے نہ ہم کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں نہ ہی خود کو اپ ڈیٹ کرنے پر ہمارا کوئی دھیان ہے. ہماری بڑھکیں آ سمان تک پہنچتی ہیں لیکن دنیاوی یا دنیوی سطح پر سوائے دکھاوے، دو نمبری، قصے کہانیوں یا کھوکھلے دعووں کے ہمارے پلے اور کچھ نہیں لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جنہیں ہم اپنا مسیحا سمجھتے ہوئے ان کی باتوں کو فالو کرتے ہیں وہ لوگ سوائے دین فروشی یاگوروں کی لکھی کتابوں کے چند اقتباس سنانے کے اور کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکتے
یہ یاد رکھیں کہ زندگی میں آپ تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک آپ اپنے آپ کو جدید تعلیم و ہنر سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی کرنا اور دوسروں کی ذات سے کیڑے نکالنا چھوڑ نہیں دیتے. دنیا کا کوئی موٹی ویشنل سپیکر آپ کو کامیاب نہیں بنائے گا نہ ہی کوئی پیر آپ کے نصیب کھولنے کا تعویز دے گا. یہ سب آپ نے خود کرنا ہے. اب یا تو آپ لاہور دا پاوا پر کیے گئے کمنٹ پڑھیں یا شعر و شاعری سنیں یا پھر اسی وقت کو کچھ نہ کچھ نیااور مثبت سیکھنے کے لیے استعمال کریں. نیا اور مثبت علم و ہنر ہر وقت آپ کی دسترس میں ہے لیکن اسے سیکھنے کے لیے جو مشکلات آنی ہیں انہیں خود آپ نے فیس کرنا ہے.
اگر آپ نے کچھ سیکھنے اور آ گے بڑھنے کا ارداہ کیا ہے تو سب سے پہلے اپنی پرو فائل پر اپنے دیوتا سمان سیاسی idols یا فیورٹ کھلاڑیوں کی ڈسپلے تصویر کو چینج کر کے اپنی تصویر لگائیں کیونکہ یہ پروفائل آپ کی شناخت ہے اسے اپنی سیاسی وابستگی کو ڈسپلے کرنے کے لیے استعمال نہ کریں.
اگر آپ نے اپنا چھ گز لمبا نام لکھا ہوا ہے جس میں آپ کی ذات پات، قبیلہ، گوٹ، گاؤں وغیرہ کا نام بھی شامل ہے تو اسے بدل کر جو آپ کا اصل نام ہے وہ لکھیں کیونکہ وہی آپ کی شناخت ہے.
آج اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آپ وقت کی پابندی کریں گے چاہے لوگ آپ کو پاگل ہی کیوں نہ سمجھیں.
صبح اٹھ کر ادھ کھلی آ نکھوں سے اپنا سٹیٹس، لائکس یا ماشااللہ کے کمنٹس چیک کرنے کی بجائے نہا کر فریش ہوں اورصبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں خواہ وہ ایک کلو میٹر ہی کیوں نہ ہو.
مذہب و مسلک کے نام پر لوگوں کو کافر قرار دینے کی بجائے کوشش کریں کہ اس مذہب کی تعلیمات پر کم از کم دس فیصد ہی عمل کر لیں
واٹس ایپ گروپوں میں پیسے لگا کر لٹنے کی بجائے کوئی نہ کوئی ہنر سیکھیں (ویڈیو اڈیٹنگ، ایس ای او، گرافکس ڈائزین وغیرہ) اور اپنی انگلش کو بہتر کریں اگر آپ واقعی آن لائن کام کر کے پیسے کمانا چاہتے ہیں
ان سب باتوں میں کوئی ایک بھی ایسی نہیں جو آپ کی دسترس میں نہ ہو. اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے میں کامیاب کیسے ہوں گا تو آپ دو ہفتے اسے ایک سزا سمجھ کر ہی کر لیں اور اگر آپ نے اپنے اند ر ایک مثبت تبدیلی محسوس نہ کی تو آپ کو پورا اختیار ہے اپنے دو ہفتے ضائع ہونے غم میں مجھے ان فا لو کر کے دوبارہ اپنی پہلے والی زندگی میں مصروف ہو جائیں۔
وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ
Ahmed Adeel