Daily Roshni News

میاں عاصم نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں کے اعزاز  میں عید لنچ کا اہتمام کیا۔۔۔۔!!

میاں عاصم نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے

دوستوں کے اعزاز  میں عید لنچ کا اہتمام کیا۔۔۔۔!!

نیدرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی) ہالینڈ کے معروف اور متحرک تاجر میاں عاصم محمود  نے اپنے محبوب دوستوں اور قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں اپنی خوبصورت رہائش گاہ پر عید لنچ کا شاندار پر تکلف انتظام و انصرام کیا۔میاں عاصم محمود نے دوستوں کی آمد پر ان کا فرداًفرداً پر جوش استقبال کیا ۔خیر وعافیت دریافت کرنے کے بعد تمام مہماں دوستوں کو عیدالاضحیٰ کی صمیم قلب سے مبارکباد بھی پیش کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

بعدازاں مہمانوں کی خدمت میں ذائقے دار مفریحات پیش کئے گئے کیونکہ ہالینڈ بھر میں درجہ حرارت اپنے عروج  پر ہے، جس کے باعث لوگوں کو سایہ دار جگہ کی تلاش اور ٹھنڈے مشروبات کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ کھانا میز پر لگ جانے کے بعد میزبان میاں عاصم محمود نے مہمانوں کو کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا۔ کھانا تناول کرنے کے دوران علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی، محمد جاوید عظیمی ، میاں عمران ، راجہ سجاد حیدر، بشارت حسین ، چوہدری علی اعجاز، چوہدری مشاہد حسین،سجاد علی، مجتبےٰ خادم حسین بٹ، چوہدری محمد اقبال قاضیاں،میزبان  میاں عاصم محمود اور دیگر حضرات نے متفرق موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا ،

اور ایک دوسرے کے علم میں اضافے کا باعث بنتے رہے۔مہمانوں کے کھانا تناول کرنے کے بعد میزبان نے مختلف انواع و اقسام کے میٹھے کا انتظام و انصرام اپنی رہائش گاہ کے عقبی دروازے کے باہر آسڑوٹرف سے بنائے گئے گارڈن کے دلکش منظر کے مقام پر کیا جہاں سے  بہتے پانی کے جاذب نظر نظارے قلب ونظر کو سکون اور ٹھنڈک کی دولت سے مالا مال کر رہے تھے

اس ماحول میں میٹھا کھانے کا ذائقہ  جنتی ذائقے کی مانند  ہو گیا، اسی اثنا ء  میں گرما گرم پاکستانی چائے دیدہ زیب کپس میں پیش کی گئی اس چائے نے دل ودماغ پر سحر انگیزی کا غلبہ طار ی کر دیا اس کے  باعث مہمانوں میں خواشگواری کے تاثرات میں مزید اضافہ ہو گیا۔4گھنٹے طویل دورانیے کی یہ خوشگوار بیٹھک سکون آور ہونے کے ساتھ ساتھ علم میں اضافے کا باعث  بھی بنی  جس کے لئے تمام مہمانوں نے میزبان میاں عاصم محمود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے

کہا کہ آج آپ نے اپنی بہترین مہمان نوازی سے ہماری عیدالاضحی ٰ کی خوشیوں کو دوبالا کردیا اللہ تعالیٰ  آپ رزق جان مال عزت زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔ میزبان اول  نے بھی  تمام مہمانوں اور ساتھیوں کا ان کی شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading