امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے راستہ بنانے پر کام جاری ہے، تاہم امریکا ایران پر دباؤ برقرار رکھے گا۔
جے ڈی وینس کے مطابق منصوبے میں ایران کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی شامل ہے، تاہم امریکا کو ایرانی یقین دہانی پر مکمل اعتماد نہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل کی ترسیل کی اجازت دینے کی بات کی ہے، جبکہ ایرانی حکومت میں بعض افراد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول عائد کرنے کی بات کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز پر ٹول عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران نے خلیج سے جنگ سے قبل جتنی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور توقع ہے کہ تیل و گیس کی ترسیل سابقہ سطح پر برقرار رہے گی۔
امریکی نائب صدر کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، تاہم امریکا ایران پر دباؤ برقرار رکھے گا۔
![]()
