*اقوام متحدہ و یانا میں محمد آفتاب منیر سیفی کی دعوت پر علامہ سید زوار حسین شاہ, شیخ محبوب عالم وارثی اور محمد ارشد راجپوت کا دورہ*
ویانا ، آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔ محمد عامر صدیق) اقوام متحدہ و یانا میں اٹلی سے ائے ہوئے مہمان سید زوار حسین شاہ, منہاج القران انٹرنیشنل کے سابق صدر شیخ محبوب عالم اور محمد ارشد راجپوت نے مراقبہ ہال آسٹریا کے کوارڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی جانب سے دعوت پر خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بالخصوص پاکستانی سیکورٹی آفیسر علی پراچہ اور پاکستانی آفیسر محمد مرزا شبیر سے بھی خصوصی ملاقات کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں مختلف اداروں کا دورہ کیا جس میں انہیں اقوام متحدہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ دفاتر دکھائے گئے جن میں (یو این او ) ، (یو این آئی ڈی او) ، (سی ٹی بی ٹی او) اور (آئی اے ای اے ) کا دورہ شامل ہے، انہوں نے مختلف کا نفرنس ہال بھی دیکھے۔ نوبل امن پر ائز جو کہ 2005 میں ڈاکٹر البرادئی، ڈائریکٹر (آئی اے ای اے) کو ملا وہ بھی دیکھا ، مختلف اداروں کے افسران سے بھی ملاقات کی۔
چاند سے لایا گیا خصوصی پتھر جو کہ اقوام متحدہ و یانا میں موجود ہے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے آؤٹر سپیس میں رکھے سیٹلائٹ بدر راکٹ اور پالازہ حال میں رکھے مجسمے جو ایران نے خصوص تحفے میں دیے ہیں۔ وہ بھی دیکھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عظیم مسلمان سائنسدان، میتھا میٹشن، فلاسفر ، اسٹرونومی ، فزیکس، (عمر الخیام، پیدائش از بکستان 18 مئی 1048 وفات 4 دسمبر 1131 ایران ) آل بیرونی ، پیدائش از بکستان وفات 13 دسمبر، 1048 افغانستان ) ابن سینا پیدائش اگست از بکستان، وفات 22 جون 1037 ایران ) اور ابو محمد زکریا الرازی، پیدائش ایران ، وفات 27 اکتوبر ، ایران ) شامل تھے۔
اس موقع پر اٹلی سے ائے ہوئے مہمان سید زوار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اقوام متحدہ کا دورہ کروایا اور مجھے بہت فخر محسوس ہوا ہے دل کی گہرائی سے خوشی ہوئی ہے کہ مسلمانوں کے فارمولے جو فزکس میں کافی استعمال ہوتے ہیں۔ آج میرے علم میں او میں اور اضافہ ہوا ہے۔ اللہ پاک ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ بعد از محمد آفتاب سیفی عظیمی نے اپنے آفس میں انہیں ظہرانہ پیش کیا۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
![]()








