*العصر اسلامک سنٹر ویانا میں مجلس شبِ عاشور محرم الحرام کی مجلس کا انعقاد*
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا) العصر اسلامک سنٹر ویانا میں مجلس شبِ عاشور محرم الحرام کی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں مومنین ؤ مومنات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہر یار خان نے شبر شاہ کا کلام پڑھا۔
علامہ انصار زیدی (قم ایران) اور علامہ غلام مصطفی بلوچ نے محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی خطابات کرتے ہوئے اہل بیت کے مصائب بیان کئے۔ دس محرم سن 61 ہجری کو سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب با وفاء نے میدان کربلا میں یزیدی فوج کے ساتھ جنگ کر کے اسلام کو حیات جاویدانی بخشاء ۔
محرم الحرام کا مہینہ غم اور صبر کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اہلبیت سے محبت کرنے سے ہی انسان اپنی منزلیں پا سکتا ہے۔ مزید علماء کرام نے فضائلِ شہدائے کربلا اور اہلِ بیتؑ کے دامن سے وابستگی کے ذریعے خیر و برکت سے بھرپور زندگی کیسے ممکن ہے پر تفصیلی بیان کیا۔مجالس میں علمائے کرام نے کربلا میں آلِ رسولؐ پر پانی کی بندش، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار رفقاء کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
مزید مقررین کا کہنا تھا کہ ہزاروں میل دور دیارِ غیر میں رہنے کے باوجود کربلا کے پیاسے شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں تازہ ہے اور ان کا پیغامِ امن و انصاف پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ مجلس کے اختتام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا اور مومنین کے لئے لنگر و نیاز کا انتظام کیا گیا۔
![]()







