انتخابی اصلاحات کمیٹی میں ہمیں برابری کی نمائندگی دی جائے،بیرسٹر گوہر
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں ہمیں برابر نمائندگی دی جائے۔ کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ان کا علاج شفا اسپتال سے کرایا جائے اور وکلا اور فیملی کی ملاقاتیں بحال کی جائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق ہمارامطالبہ یہی ہےبرابری کی نمائندگی دی جائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم بھی ہےکہ عمران خان کا علاج ہو،شفاءاسپتال بھی ہو اور میڈیکل بورڈ بنے، فیملی سے ملاقات اورذاتی معالج سے متعلق بھی حکم ہے، اگر یہ پراسس فالو کیاجاتاہے تو ہی ہمیں تسلی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق وزیراعظم، بڑے لیڈر اور ایک قیدی کی حیثیت سے بھی یہ اس کا حق ہے، کل لاہورمیں آل پارٹیز کانفرنس ہے،باقی وکلاء جیل ملاقات کیلئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایکس اکاؤنٹ پارٹی کا نہیں ہے،سلمان اکرم راجا پہلے ہی عدالت کو بتا چکے، آئندہ سماعت پر عدالت کو دوبارہ بتا دیں گے، القادر کیس میں 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے،انصاف ہوتا نظرآنا چاہیے۔