رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

دوحہ میں کھیلے جارہے گروپ بی کے 8 ویں میچ میں 314 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 265 بناسکی، ابھیشیک شرما70رنز بناکر نمایاں رہے، آیوش بدونی صفر، سوریاونشی 11 رنز بناسکے۔ پاکستان کے حسن نواز نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بھارت کو جیت کے لیے 314رنز کا ہدف دیا، 50 پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 82 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

معاذ صداقت نے 63 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جبکہ فرحان یوسف نے 48 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ شامل حسین نے 23 گیندوں پر 33 اور محمد عمران نے 14 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد 28 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، روحیل نذیر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ سعد مسعود نے 9، احمد دانیال نے 8، سفیان مقیم نے 3 اور علی رضا نے 2 رنز بنائے۔

بھارت اے کی جانب سے ہرشت رانا اور پرنس یادیو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آیوش بدونی، سوریانش شیڈگے اور وپراج نگم نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔