امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیوٹن کو دوست کہنا مناسب تھا، تاہم یوکرین کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بالکل مختلف ہے۔
جے کلیٹن نے انٹرویو کے دوران امریکی شہریوں کو خبردار کیا کہ انہیں ٹیکنالوجی کی خدمات میں مزید تعطل اور خلل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اور سرکاری ادارے اپنے پرانے ٹیکنالوجی نظام تبدیل کر رہے ہیں، جس کے باعث بعض خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پرانے نظاموں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے، تاہم اس عمل کے دوران صارفین کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تبصرے