Daily Roshni News

باصل میں دس روزہ مجلس اما م حسین علیہ السلام کا انعقاد

باصل میں دس روزہ مجلس اما م حسین علیہ السلام کا انعقاد

سوئزرلینڈ ، باصل میں عاشقان اہل بیت کی جانب سے محرم الحرام کی دس روزہ مجالس کا سلسلہ جاری ، مومنین کی عقیدت و احترام سے شرکت ۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں عاشقان اہل بیت کی جانب سے دس روزہ  مجلس کا اہتمام کیا گیا ھے چھٹی مجلس سے لبنان کے شیخ حسن نے جرمن زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کو آج اتنے برس بیت چکے ہیں لیکن یہ المناک و دل فگار سانحہ مسلم اُمہ کے دلوں سے محو نہیں ہو پایا حضرت امام حسین نے کرب و بلا کے ریگستانوں میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ اسلام کی سربلندی اور بقاء کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ ملت اسلامیہ کی تاریخ کا ایک بے مثال واقعہ ہے اللہ تعالیٰ نے واقعہ کربلا کو ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوید بنا دیا تاکہ انسان اور خصوصا ایمان والے اس سے عبرت حاصل کرتے رہیں سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے ساتھ ہی آپ کی شہادت کا ذکر ہی زبان زد عام رہا۔ حضرت علی ، حضرت فاطمہ زہرا اور دیگر صحابہ ِ کبار و اہلِ بیت کے جان نثار رضی اللہ عنہما سبھی لوگ آپ کے زمانہِ شیر خوارگی میں ہی اس المیے سے آگاہ ہو گئے تھے کہ یہ جگر گوشہ بتول ظالموں کے ہاتھوں شہید ہوں گے اور ان کا خون کرب وبلا کی سرزمین پر بہایا جائے گا امام حسین ایک پیغام ہے آفاقی پیغام ابدی پیغام کائناتی پیغام ،جو ہر دور کے مظلوم اور مجبور انسانوں کو درسِ عمل اور ولولہ ء شوق عطا کرتا رہےگا ممتاز عالم دین سید انیس الحسن نے خطاب کرتے ھوئے نماز کی اہمیت پر زور دیتے ھوئے حضرت علی کا قول بیان کیا اور کہا کہ اگر سوئمنگ پول میں آپ پانچ مرتبہ نہائیں تو آپ کے بدن پر میل نہیں رہے گا اسی طرح اگر آپ پانچ وقت کی نماز پڑھیں تو آپ گناہ سے پاک ھوجائیں گے حضرت امام حسین کا پیغام بھی یہ ھی ھے کہ مشکل وقت میں بھی نماز نہ چھوڑیں اور اسلام کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں انھوں نے حضرت قاسم کی شہادت بیان کی تو ہر آنکھ اشکبار تھی نمازمغرب کے بعد لنگر حسینی تقسیم کیا گیا

Loading