بلجیم، محمد اقبال چوہدری مرحوم ، عدالت خان مرحوم کے ایصال ثواب
کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد، ہالینڈ کی نمایاں شخصیات
جاوید عظیمی، میاں عاصم ، چوہدری اقبال، میاں عمران اور
میاں مشاہد کی شرکت اور لواحقین سے تعزیت۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز اتوار 13 ستمبر 2026 ، بلجئیم کی معروف شخصیات محمد اقبال چوہدری مرحوم اور عدالت خان مرحوم کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے مقامی ہال رائل پیلس میں قل خوانی، ختم شریف اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب ہالینڈ سے نمایاں شخصیات اخبار روشنی نیوز کے مدیر اعلی محمد جاوید عظیمی پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود، نائب صدر چوہدری محمد اقبال( قاضیاں) میاں عمران اور میاں مشاہد اسلم نے شرکت کرکے مرحومین کے لواحقین سےتعزیت بھی کی۔ ایصال ثواب کی اس تقریب کا آغاز اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید سے کیا گیا بعد ازاں مقامی نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں کی صورت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے۔علامہ حسنات بخاری نے موقعہ کی مناسبت سے خطاب کیا جبکہ اپنی دلنشین آواز میں عارفانہ کلام بھی پیش کیا ۔ تقریب کے دوران خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رح کے مزار کے موجودہ گدی نشین سید بلال حسین شاہ نے متذکرہ بزرگ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اجتماعی دعا میں علامہ حسنات بخاری نے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تو اضع لنگر سے کی گئی ۔ ہالینڈ سے شرکت کرنے والے وفد کی شخصیات نے مرحومین کے صاحبزادوں سے تعزیت کرتے ہوئے
لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()









