بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کی شاندار مزاحمت 78 رنز کی شکست
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔۔۔ طاہر لطیف )سلہٹ، 20 مئی 2026: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان کی شاندار مزاحمت 78 رنز کی شکست پر ختم ہوئی، اور میزبان بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ پاکستان کی بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز میں شکست ہے۔
سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کے روز پاکستان نے 437 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز 316 رنز 7 وکٹوں سے دوبارہ شروع کی۔ قومی ٹیم نے مزید 42 رنز ضرور جوڑے، لیکن 97.2 اوورز میں پوری ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے جرات مندانہ اننگز کھیلتے ہوئے 166 گیندوں پر 94 رنز بنائے اور 10 چوکے لگائے۔ پاکستان کو تاریخی چیس کی امید تھی، اور رضوان نے ساجد خان کے ساتھ مل کر مزاحمت جاری رکھی، مگر ٹیم 358 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد آخری تین وکٹیں بغیر کوئی رن بنائے گنوا بیٹھی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر تیجول اسلام سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2 وکٹیں لیں۔
مختصر اسکور:
بنگلہ دیش 278 آل آؤٹ، 77 اوورز
لٹن داس 126
خرم شہزاد 4-81، محمد عباس 3-45، حسن علی 2-49
390 آل آؤٹ، 102.2 اوورز
مشفق الرحیم 137، لٹن داس 69، محمود الحسن جوی 52
خرم شہزاد 4-86، ساجد خان 3-126، حسن علی 2-83
پاکستان 232 آل آؤٹ، 57.4 اوورز
بابر اعظم 68، ساجد خان 38
ناہید رانا 3-60، تیجول اسلام 3-67، مہدی حسن میراز 2-21
358 آل آؤٹ، 97.2 اوورز
محمد رضوان 94، سلمان علی آغا 71، شان مسعود 71، بابر اعظم 47، ساجد خان 28، اذان اویس 21
تیجول اسلام 6-120، ناہید رانا 2-71
پلیئر آف دی میچ: لٹن داس
پلیئر آف دی سیریز: مشفق الرحیم
![]()

