Daily Roshni News

جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے  8 جولائی  کو برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کا انعقاد کیا گیا۔

جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے  8 جولائی  کو برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کا انعقاد کیا گیا۔

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)           جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کی جانب سے  8 جولائی  کو برہان مظفر وانی کی دسویں برسی ـ 13 جولائی  شہدائے جموں  اور 19 جولائی کو الحاق پاکستان  کے سلسلے میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ـ۔ یہ اجلاس  زیر صدارت صدر جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے صدر مرزا  محمد آصف جرال کی ز یر صدارت پیرس فرانس کے مقامی ریسٹورنٹ بھٹی مرچ مصالحہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد تھے ـ اس اجلاس میں  آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا ـ تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی کے بعد مرزا آصف جرال نے ابتدائیہ پیش کیا ـ بعد میں مقررین نے برہان وانی اور شہدائے جموں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ـ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ھے ـ  1931  میں ایک آذان کو مکمل کرنے کے لئے 22 کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کر دی –  پھر 2016۔ میں برہان مظفر وانی نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی ـ  برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کی جدو جہد آزادی کو ایک نیا رنگ دیا ـ۔ بھارتی فوج نے اپنی روائتی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے برہان وانی کو عین جوانی میں شہید کردیا ـ۔ برہان مظفر وانی کی اس قربانی نے کشمیر کے نوجوانوں کے دلوں میں شمع آزادی کو مزید روشنی بخشی – ان کا کہنا تھا کہ اب تک ھندوستان کی فوج نے لاکھوں کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگے ھیں جن میں مردو خواتین کے علاوہ چھوٹے معصوم بچے بھی شامل ہیں – مگر اس تمام ظلم کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ پہاڑوں کی طرح بلند ھے ـ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا –  ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ـ تشدد ریاست کی طرف سے ھو یا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ھے ـ  انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پاکستان میں 12؛سیٹوں کو یکدم ختم نھیں کیا جاسکتا ـ پاکستان میں بسنے والے کشمیری عوام سے ان کا حق رائے دہی نھیں چھینا جا سکتا مگر اس مسئلے پر گفتگو کرکے اسے حل کرنا چاھئے – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باھر پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کشمیر کا اپنا مقدمہ کمزور کریں گے – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ھی واحد ملک ھے جو پوری دنیا میں کشمیری عوام کے ساتھ ان کی جدو جہد آزادی میں ان کا ساتھ دے رہا ھے – پاکستان کشمیر کا دنیا اکیلا سفیر ھے اور پاکستان۔ کشمیر لازم و ملزوم ھیں – انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر میں ھونے والی کشیدگی جلد ختم ھوگی اور آئیندہ آنے والے الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرلیں گے –    جن مقررین نے اس تعزیتی ریفرنس میں خطاب کیا – ان میں ملک عابد – صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس –  میڈیا ایڈوائزر یورپ برائے وزیراعظم آزاد کشمیر۔  منیر احمد ملک – پاکستان سے آئے ھوئے سابق ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ ملک شکیل الرحمٰن ـ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس  افضال گوندل – پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں۔  چوہدری شاھین اور سید خالد جمال شاہ کے علاوہ کشمیری رہنما چوھدری خلیل نے بھی خطاب کیا ـ  بعد میں شہدائے کشمیر ـ اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی –                          رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading