ہالینڈ ، معروف و مستند مدرس حافظ بلال کی حج کی سعادت پر
فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین نے ان کی رہائش گاہ جا کر
مبارکباد پیش کی۔ میزبان نے مہمانوں کی تواضع کی اور آمد کا صمیم قلب سے
شکریہ اوردعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی ۔۔۔چاند ملک)دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت معروف مدرس حافظ بلال اسلم نے اس سال 2026 میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کی سعادت کا شرف حاصل کیا ۔ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکبادیں پیش کیں ۔ گزشتہ روز بروز بدھ 15 جولائی فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین محمد جاوید عظیمی،میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری محمد الیاس ، چوہدری محمد اصغر، میاں آفتاب، راجہ فاروق حیدر جاوید بٹ پیارے ، چوہدری اقبال، چوہدری اکرام الحق اور چاند ملک نے ان کی رہائش گاہ جا کر انھیں پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ صمیم قلب سےمبارکبادیں پیش کیں ۔ بعد ازاں میزبان حافظ بلال اسلم مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تو اضح انواع و اقسام کے ریفریشمنٹ ، مشروبات اور گرما گرم پاکستانی چائے دودھ پتی سے کی۔ اس پر مسرت موقعہ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے محفل میلاد منعقد کی گئی. محفل کا آغازہ تلاوت قرآن سے حافظ بلال اسلم نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں چوہدری محمد اصغر، میزبان کے صاحبزادگان محمد حسن اسلم اور محمد حسین اسلم نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعتیہ کلام پیش کیا ۔ اجتماعی دعا میں جاوید عظیمی نے میزبان کی صحت و تندرستی، دراز عمر، روزی اور گھر میں خیر و برکت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔
ریفریشمنٹ کے دوران روشنی فورم کے شعبے لذت کام و دہن کے کو آرڈینیٹر چوہدری اکرام الحق جو میزبان کے کزن بھی ہیں مہمان نوازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ان کی سلیقے سے کی جانے والی خدمات کو تمام ساتھیوں نے بہت سراہا۔
یاد رہے اس تقریب میں خادم حسین بٹ اور ساجد علی خان بھی شریک تھے۔
![]()


















