Daily Roshni News

درد کے تین حروف ہوتے ہیں۔۔۔تحریر  ۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ

درد کے تین حروف ہوتے ہیں

تحریر  ۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ )درد کے تین حروف ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درد  کو ختم کرنے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تیسرے حرف کی جگہ پر 9 کا عدد لکھ  دو ۔۔۔۔۔۔۔  تو درد یکسر ختم ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔ یہ عدد  اردو میں  wow پڑھا جاتا ہے  ۔۔۔۔اس طرح کرنے سے درود ختم  اور  درود شروع ہوجاتا ہے ۔۔۔ انگریزی میں واؤ  اس وقت کہاجائے جب کوئی بہت خوبصورت اور حیرت انگیز چیز دیکھی جائے ۔۔ قرآن میں ۔۔ و ۔۔۔ بہت جگہ استمعال ہوا ہے ۔۔ لوگ کہتے ہیں یہ قسم ہے ۔۔۔ اور کچھ لوگ اس کو حروف عطف کی ایک قسم کہتے ہیں جو دو اسما کو یا دو جملوں کو ملاتی ہے مثلا ۔۔ شب و روز ۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ ۔۔ و ۔۔ ملانے کے کام آتا ہے ملانے کو عربی میں کیا کہتے ہیں ۔۔۔ عربی میں وصل ملنے کو کہتے ہیں ۔۔ جب رب سے ملنا ہو تو ۔۔۔ و ۔۔۔ ضروری ہوتا ہے ۔۔۔إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ‎﴿٥٦﴾ آپ اس آیت میں ۔۔ و ۔۔ کا حرف چھ مرتبہ استعمال ہوا ہے ۔۔۔ حرف عطف کے طور پر یہ  اللہ اور ملائیکہ کے درمیان ہے پھر یہ صلو ا علیہ اور سلموا کے درمیان میں ہے ۔۔  اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کیسے صلاۃ کریں ۔۔ یہ بات بھی ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے لینی ہے کیونکہ ان کی کہی گی باتیں اللہ کی بتائی گئی باتیں ہیں ہم کسی کو بھی ان پر فوقیت نہیں دیں گے چاہے کوئی بھی ہو کیونکہ کلمہ ہم نے ان کے نام کا پڑھا ہے ۔۔۔ سنن نسائی کی ایک حدیث ہے کہ  ابومسعود انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سعد بن عبادہ ؓ کی بیٹھک میں ہمارے پاس تشریف لائے ، تو آپ سے بشر بن سعد ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اللہ نے ہمیں آپ پر صلاۃ (درود) بھیجنے کا حکم دیا ہے تو ہم آپ پر کیسے صلاۃ (درود) بھیجیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  خاموش رہے یہاں تک کہ ہماری یہ خواہش ہونے لگی کہ کاش انہوں نے آپ سے نہ پوچھا ہوتا ، پھر آپ نے فرمایا : کہو « اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على آل إبراہيم و علی ال ابراہیم انک حمید مجید اللہم بارک على محمد وعلى آل محمد كما باركت على آل إبراہيم و علی آل ابراہیم انک حميد مجيد ۔۔ اب آپ کو اپنا تجربہ بتاتا ہوں کہ ناچیز اس درود تک کیسے پہنچا نماز میں تو یہ تھا مگر ناچیز کا اس کی اہمیت کا زرا بھی علم نہ تھا ۔۔ ناچیز آیت الکرسی کا ورد رکھا کرتا تھا ۔۔۔ ایسی ایسی جگہوں سے رب تعالی نے آیت الکرسی کی وجہ سے مجھے نکالا کہ جہاں سے نکلنا ناممکن تھا  ایک مرتبہ کا زکر ہے کہ دائیں کروٹ سے لیٹا ہوا تھا ان دنوں لفظوں کو لیٹے لیٹے جوڑا کرتا تھا ۔۔ ایک جوڑ یہ بنا کہ ۔۔۔ نعت کہنے کی جسارت جو کبھی کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ہاتھ باندھے ہوئے سب لفظ کھڑے ملتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہنے کی دیر تھی بازوں کے بال کھڑے ہوگئے اور ایسے لگا جیسے جسم کے اندر کہیں سے بڑی بڑی آبشاریں آ آ کر گر رہی ہیں ۔۔۔ آنکھ کہتی ہے کہ لو میرے ہی پانی سے لکھو ۔۔ دنیا میں لفظ بھلا اتنے کہاں ملتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ پھر ایسا ہوگیا تھا کہ لفظوں کے اندر مطالب نظر آنے لگے ۔۔۔۔۔ ہر حرف ہر لفظ میں گہرائی نظر آنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بندہ ملا وہ جب بات کرتا  تو اس کے منہ سے خوشبو آتی اور  چپ ہوتا تو خوشبو غائب ہوجاتی ۔۔۔۔ اتنی اچھی خوشبو کے کیا بتاؤں میں نے اس سے پوچھا کہ تم کیا  پڑھا کرتے ہو عموعاً ۔۔ کو کہنے لگا درود ابراہیمی ۔۔۔۔۔۔ یہ بات ماننا بڑا مشکل ہے مگر ناچیز سو فیصد درست بتا رہا ہے ۔۔۔۔ اتنی عجیب عجیب باتیں دیکھ چکا ہوں کہ بتا نہیں سکتا ۔۔ ایک مرتبہ ایک بندے کو دیکھا وہ کسی غریب کی مدد کررہا تھا اور تھکاوٹ سے ٹوٹ چکا تھا ۔۔۔۔۔ مگر مدد کرتا جارہا تھا اس کا جسم جواب دے چکا تھا ناچیز بھی وہیں تھا رب نے اس کے جسم کی جگہ پر ناچیز کو روشنی دکھائی ۔۔۔۔۔ یعنی اس بندے کا جسم غائب ہوگیا اور نور رہ گیا ۔۔۔۔ رب کا مطلب تھا کہ نیک کاموں مین پڑا ہوا بندہ نور ہوجاتا ہے ۔۔۔ یہ اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں ۔۔۔ اگر آپ کو کسی کے منہ سے خوشبو آئے تو ضرور پوچھنا کہ کیا پڑھتے ہو وہ خوشبو اس دنیا کی خوشبو سے یکسر الگ ہے ۔۔۔ وہ آپ فورآ پہچان لیں گے کہ یہ اور طرح کی ہے ۔۔۔ یسین اور درود ابراہیمی کی خوشبو آپس میں ملتی ہے کوئی بھی سمجھدار بندہ ان معاملات میں جھوٹ نہیں بول سکتا اس لئے ضرور آپ کو بھی شاید کبھی تجربہ ہو ۔۔۔ جب بھی آپ کو کوئی خوشبو آئے اور وہاں کوئی دنیاوی خوشبو نہ ہو اور آپ اکیلے ہوں تو ضرور سوچیئے گا کہ آپ نے کیا پڑھا ہےاور کیا سوچا ہے ۔۔ کچھ سوچیں بھی ایسی ہوتی ہیں جو خوشبو پیدا کرتی ہیں ۔۔۔ ایک بندہ ہے اکثر میرے پاس آتا ہے  وہ بھی ان تجربات سے گزر چکا ہے اور اب وہ مجھے بتا دیتا ہے کہ فلاں کے اندر یہ چیز ہے ۔۔ لیکن وہ لوگوں کے لئے بہت کام کرتا ہے تھکا دینے والے کام کرتا ہے اس لئے ناچیز یہ نہیں کہہ رہا کہ کوئی اس کو حاصل نہیں کرسکتا ۔۔۔ ہر بندہ کرسکتا ہے اگر وہ صدق دل سے اللہ کے کلمات اور لوگوں کے کاموں سےمنسلک ہوجائے ۔۔۔

Loading