Daily Roshni News

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل حملہ،14 افراد ہلاک،27 زخمی

روس نےیوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دئیے،جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کےمطابق روس نےحملےمیں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا،جس کےنتیجےمیں دارالحکومت کےمختلف علاقوں میں شدید تباہی ہوئی،امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق کیف میں ایک ہی وقت میں تقریباً 30 مقامات پردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، حملوں کےبعد شہرمیں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی،یوکرینی حکام نےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکردی ہیں اور نقصانات کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔

Loading