ہالینڈ، عدیل محمود کا ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائض ہونا
پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر اور مسرت و انبساط ہے۔
روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی خصوصی مبارکباد –
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہائشی معروف سماجی رہنما چوہدری خالد محمود کے صاحبزادے عدیل محمود نے ڈپٹی میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ اس اہم ذمہ داری کے سنبھالنے پر اخبار روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عدیل محمود کا ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائض ہونا پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر اور مسرت و انبساط ہے ۔ اس پر مسرت موقعہ پر جاوید عظیمی نے عدیل محمود اور ان کے والد چوہدری خالد محمود اور فیملی کو صمیم قلب سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
یادر ہے عدیل محمود نے حالیہ بلدیاتی انتخابات 2026 میں سیاسی جماعت دینک کے پلیٹ فارم سے نمایاں ووٹوں سے نشست جیت کر کامیابی حاصل کی تھی۔
![]()

