Daily Roshni News

معروف عالم دین محمد عبد اللطیف چشتی کی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد،بلجئیم میں زیر تعمیر جامع نور کے لئے مالی تعاون کی اپیل۔

چراغ علم جلاؤ بڑا اندھیرا ہے

معروف عالم دین محمد عبد اللطیف چشتی کی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد

بلجئیم میں زیر تعمیر جامع نور کے لئے مالی تعاون کی اپیل۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔رپورٹ — محمد جاوید عظیمی )گزشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک 5 جون 2026کو عالم دین علامہ  محمد عبد اللطیف چشتی بلجیئم سے ہالینڈ تشریف لائے۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹردی ہیگ میں نماز جمعہ سے قبل نمازیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ کی سخاوت کے ایمان افروز واقعات پر روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں انھوں نے بلجیم کے شہر اند ریخت میں نور اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر برسلز کے  زیر اہتمام  زیر تعمیر جامع نور کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ مذکورہ  مدرسے کی تعمیر کو تکمیل تک لے جائےکے لئے نمازیوں سے مالی تعاون کی پر زور اپیل کی

نماز جمعہ کے اختتام پر ان کی تواضع چائے اور سموسوں سے کی گئی ۔ علامہ محمد عبد اللطیف چشتی ہمراہ ان کے ساتھی حاجی ظفر علی مغل بھی تھے جو صاحب حیثیت حضرات سے بذریعہ ڈیجیٹل مشین مالی عطیات وصول کرنے میں مصروف عمل رہے۔

چائے کے دوران جامع نور کی افادیت اور اہمیت پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا ۔بعد ازاں نمازیوں حاجی رخسار احمد، چوہدری  محمدالیاس، محمد جاوید عظیمی، میاں مشاہد اسلم ، چوہدری اکرام الحق ، پرویز ایوب اور دیگر نے مہمانوں کومحبت، احترام اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

جامع نور سے متعلق مزید معلومات کے لئےخبر کےشائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔

Loading