Daily Roshni News

معرکہ حق کی سالگرہ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان سوئٹزرلینڈ میں شاندار تقریب کا انقاد

معرکہ حق کی سالگرہ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان سوئٹزرلینڈ میں شاندار تقریب کا انقاد

سوئٹزرلینڈ ، معرکہ حق کی عظیم فتح کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب ، زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان میں منعقد کی گئی ۔

سوئٹزرلینڈ  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔  رپورٹ  ۔۔۔۔۔  سید علی جیلانی  )پاکستانی سفارت خانہ برن سوئٹزرلینڈ میں 11 مئی 2026 کو جشنِ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کے حوالے سے ایک تاریخی اور شاندار تقریب منعقد کی گئی  صائمہ خان نے استقبالیہ پیش کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے نادر شاہ نے کیا  سفیر  پاکستان مرغوب سلیم بٹ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواں ھے لیکن اگر کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اس کو  بھرپور جواب دیا جائے گا پاکستان کی مسلح افواج نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے   پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 8 رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے  معرکہ حق کے بعد ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے  نہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بسوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں نے غیر متزلزل یکجہتی کا مظاہرہ کیا    پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 مئی 2025ء کی رات کو جب دشمن نے پاکستان کو للکارا تو قوم کے سپوتوں نے بھارتی جارحیت کا جواب محض الفاظ سے نہیں دیا بلکہ افواجِ پاکستان نے عملی طور پر ایک منظم اور فیصلہ کُن حکمتِ عملی کے ذریعے آپریش ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کی جس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کرتے ہوئے پاکستان کی عسکری صلاحیت کو نمایاں کیا    شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج، سیاسی قیادت اور عوام کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی نے ملک کی خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا آخر میں انھوں نے کہا کہ ھم کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراداد کے تحت چاہتے ھہں

تقریب سے خطاب میں شرکاء نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا

Loading