Daily Roshni News

*منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج کلچر سنٹر ویانا میں سالانہ عید میلادالنبی ﷺ اور گیارہویں شریف کی محفل*۔۔۔۔۔

*منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج کلچر سنٹر ویانا میں سالانہ عید میلادالنبی ﷺ اور گیارہویں شریف کی محفل*۔۔۔۔۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا)  منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 27 ستمبر 2026 سپہر 3:00 بجے بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں زیر نگرانی فائنانس سیکرٹری محمد ارشد راجپوت سالانہ عید میلادالنبی ﷺ اور گیارہویں شریف کی محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بڑی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض سابق صدر منہاج القران آسٹریا حفیظ اللہ قادری نے سر انجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل کی جانب سے اجتماعی درود وسلام اور منقبت پیش کی گئی۔ نعت خوانوں میں یورپ کے مشہور نعت خوانوں شہریارخان،غلام مصطفی نعیمی، محفوظ الحسن، آفتاب سیفی عظیمی،حافظ گلزار اور حفیظ اللہ قادری شامل تھے۔

علامہ عبد الحفیظ الازہری اور غلام مصطفی نعیمی نے اپنے خصوصی خطابات کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت پاک کی خوشی دنیا جہان کی خوشیوں سے بلند تر اور برتر ہے۔ میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ سالانہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور گیارہویں شریف کی محافل کا انعقاد امتِ مسلمہ، بالخصوص عشق و محبتِ رسول ﷺ اور اولیاءِ کرام سے عقیدت کے اظہار کا ایک انتہائی بابکت اور اہم ذریعہ ہے۔ مزید کہا کہ شرعی حوالے سے ان محافل کا مقصد اللہ کا شکر ادا کرنا، حضور ﷺ کی آمد کی خوشی منانا اور اولیاءِ کرام کے نقشِ قدم پر چلنے کا عزم کرنا ہے۔

محفل کے اختتام پر اجتماعی درود و سلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا حافظ گلزار اور علامہ عبد الحفیظ الازہری نے امت مسلمہ،شہدائے کربلا اور تمام مرحومین کے لیے کروائی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگر محمدی بھی پیش کیا گیا۔ اخر میں منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا ویانا کے صدر شیخ محبوب عالم نے تمام لوگوں کا محفل میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

Loading