وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں آسٹریا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کی خصوصی شرکت
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔محمد عامر صدیق ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسلام آباد میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتی ٹیم کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور آسٹریا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی انتھک محنت، غیر معمولی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی و عالمی سفارت کاری میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے میں اہم سہولت کار کا کردار نبھایا ہے، اور وزارت خارجہ کی ٹیم نے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے بھی اس موقع پر سفارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فعال سفارت کاری عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

![]()

