Daily Roshni News

*وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے اعزاز میں آسٹریا کے پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت میاں خلیل احمد کی جانب سے ویانا میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام*۔۔۔

*وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے اعزاز میں آسٹریا کے پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت میاں خلیل احمد کی جانب سے ویانا میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام*۔۔۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا) آسٹریا کے دورے پر موجود وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر پاکستان طلال چوہدری جو کہ (یو این او) کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ویانا تشریف لائے ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں پاکستانی کاروباری شخصیت میاں خلیل احمد کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر منسٹر ٹیکنیکل غیاس الدین،سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ عشائیے کا اہتمام ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں تین جولائی بروز جمعہ شام 6:30  کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر پاکستان طلال چوہدری  جیسے ہی مقامی ریسٹورنٹ میں تشریف لائے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھلوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

دورانِ گفتگو وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر پاکستان طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہماری پہچان ہمارا ملک پاکستان ہے۔ پاکستان نے عالمی امن، علاقائی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی یہ مستقل سوچ اور مثبت عزم دنیا کے امن میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جاتا ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں اور پاکستان کی مثبت سوچ دنیا کے سامنے لے کر ائیں۔ اخر میں انہوں نے میاں خلیل احمد اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

عشائیے میں ہیڈ آف چانسری عدیل احمد خان ، خورشید احمد، کامران عارف، اعجاز حسین، عمران احمد, اور آفشیل محمد آفتاب سیفی عظیمی, عمران علی مغل اور چوہدری محسن علی جو کہ خصوصی طور پر اسپین سے تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے شرکت کی۔

میاں خلیل احمد کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں لذید کھانوں سے تواضع کی گئی، عشائیے میں مہمانوں کی تواضع چانپ، مٹن کڑاہی، فش، پلاو، پائے، بار بی کیو سمیت دیگر پکوانوں سے کی گئی۔

Loading