Daily Roshni News

*پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کا اجلاس، پاک امریکہ-ایران مذاکرات پر خراجِ تحسین*

*پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کا اجلاس، پاک امریکہ-ایران مذاکرات پر خراجِ تحسین*

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ویبینار کے شرکاء نے پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر لانے پر عالمی سیاست میں ایک تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ویبینار کی صدارت مشترکہ طور پر فورم کے چیئرمین چوہدری نور الحسن گجر اور صدر ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے کی، جبکہ اس نشست میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چیئرمین شیخ اعجاز افضل ، وائس چیئرمین حسن چوہدری اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ شکیل قمر نے شرکت کی ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ مؤثر سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو مزید بلند کر دیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا حقیقی علمبردار ہے۔ فورم نے پاکستان کی ان سفارتی کاوشوں کو خطے میں پائیدار امن، استحکام اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ویبینار کے دوران پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل کی ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت فورم اور پاکستان پریس کلب یو کے کے درمیان باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کو صحافتی دنیا کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اس کا بنیادی مقصد صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی صحافتی اقدار کی پاسداری اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Loading