Daily Roshni News

پیرس کے مضافات میں جشنِ آزادی میلہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پیرس کے مضافات میں جشنِ آزادی میلہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پیرس۔   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔     رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک (پیرس کے مضافات میں واقع شاہنواز میرج ہال میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک خوبصورت، رنگا رنگ اور پروقار میلے کا انعقاد کیا گیا، جسے فرانس کی معروف سماجی شخصیت محترمہ روحی بانو نے نہایت خوبصورتی سے آرگنائز کیا۔

شدید گرمی اور موسم کی سختی کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کرکے قومی جوش و جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ میلے میں خواتین، بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی دلچسپی کا سامان موجود تھا۔ شرکاء کی خریداری کے لیے خوبصورت کپڑوں، جیولری، پرس، جوتوں، چوڑیوں، مہندی اور دیگر اشیاء کے دلکش اسٹالز سجائے گئے۔ بچوں اور خواتین کے لئے مہندی لگانے کا بھی خصوصی انتظام تھا ، جبکہ لذیذ اور مزیدار پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس خوبصورت اور یادگار ایونٹ میں معروف مذہبی اور خوبصورت آرٹسٹ رانی کنول نے دو شاندار ٹیبلو پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب سراہا۔ ٹیبلو نے تقریب کے حسن اور قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب چوہدری عارف، حور چاول کے مالک نے  ٹیبلو کی ڈائریکٹر رانی کنول، صائمہ مصطفیٰ اور ان کے بچوں، معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصفہ ہاشمی معروف انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نیناں خان، معروف اینکر ناصرہ خان، اورمعروف سیاسی شخصیت راجہ کرامت اور بچوں میں  جوس اور انعامات تقسیم کئے گئے

تقریب کے دوران جشنِ آزادی کے ساتھ ساتھ محترمہ روحی بانو کی سالگرہ کی خوشی بھی منائی گئی۔ اس موقع پر جشنِ آزادی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جبکہ دوستوں، عزیزوں اور تقریب میں شریک معزز شخصیات نے محترمہ روحی بانو کو گفٹس، محبتوں اور دعاؤں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے۔۔

یہ خوبصورت، رنگا رنگ اور دلکش میلہ قومی جذبے، باہمی محبت اور خوشیوں کی خوبصورت یادیں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے مختلف اسٹالز سے خریداری کی، لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں۔

یہ تقریب نہ صرف پاکستانی ثقافت اور روایات کی خوبصورت عکاسی تھی بلکہ دیارِ غیر میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنی تہذیبی اقدار سے وابستگی کا بھی ایک خوبصورت اظہار ثابت ہوئی۔۔ آزادی میلے کے بارے میں شرکاء نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ——

Loading