کشمیر کمیٹی کےچیئرمین اور وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے اعزاز میں رانا محمود علی خان کی طرف سے ایک شاندار عشائیہ اہتمام کیا گیا ۔
پیرس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کےچیئرمین اور وفاقی وزیر رانا قاسم نون کے اعزاز میں پاکستان مسلم ن لیگ فرانس کے سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان کی طرف سے ایک شاندار عشائیہ اہتمام کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فرانس میں راجہ اشفاق حسین کو کشمیر کمیٹی کا فوکل پرسن مقرر کررہا ہوں۔ مسئلہ کشمیر کوفرانس میں اجاگر کرنے اور موجودہ حالات کو کمیونٹی سمیت دیگر لوگوں حقائق سے آگاہ رکھنا انکی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔
اس عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی، مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔ھم کشمیر کیلئے ساری جنگیں لڑی ہیں۔بھارت کو گذشتہ سال کی جنگی شکست سکون سے رہنے نہیں دے رہی اسی لئے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں حالات خراب کررہا ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاھیئے کہ آزاد کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ھم سے جدا نہیں کرسکتی۔دنیا کے کسی ملک میں فوج،پولیس،اور دیگر اداروں پر گالی گلوچ اورحملے برداشت نہیں کئے جاتے۔عوامی مطالبات پر پہلے بھی ریلیف دیا اور آئندہ بھی دینگے لیکن مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین مقیم پاکستان کے ووٹ کے حق اور نمائندگی کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کی قربانیوں کے ساتھ غداری ہے جو ہرگز نہیں ہوگی۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()







