روشنی نیوز کے ایم ڈی ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم کی
سالگرہ فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین نے دھوم دھام سے
منائی ، کالم نویس اطہر حسن کی خصوصی شرکت ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی — عکاسی ۔۔جاوید بٹ پیارا ، چوہدری محمد اصغر) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 13 جون 2026، فرینڈز آف روشنی فورم کے ٹیم اراکین کے زیر انتظام و انصرام روشنی نیوز کے ایم ڈی اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود کی سالگرہ مقامی ترکی ریسٹورنٹ میں دھوم دھام سے منائی گئی ۔ مذکورہ فورم کے سر براہ محمد جاوید عظیمی کی رہنمائی میں ٹیم ممبران چوہدری محمد الیاس، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق، چوہدری محمد اقبال (قاضیاں ) راجہ فاروق حیدر ، چوہدری بنارس، چوہدری محمد اصغر جاوید بٹ پیارا، چوہدری اسرار احمد اور چاند ملک نے پرتپاک استقبال کیا اورباری باری میاں عاصم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ متذکرہ سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کے نامور صحافی اور کالم نویس عبد القادر حسن کےصاحبزادے اطہر حسن اعوان جو آجکل یورپ کے دورے کے سلسلے میں ہالینڈ میں میاں عاصم کے مہمان بھی ہیں، انھوں نے خصوصی شرکت کی۔ سالگرہ کا کیک کاٹتے وقت فورم کے تمام اراکین نے پر جوش تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں فرینڈز آف روشنی فورم کے سربراہ جاوید عظمی نے ٹیم اراکین کی جانب سے میاں عاصم محمود کو تحفہ پیش کیا ۔ اس پرمسرت موقعہ پر اراکین ترکی کے عمدہ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، اس دوران چوہدری محمد اصغر اور جاویدیٹ پیارا نے عکاسی کے جوہر دکھائے جبکہ چاند ملک ہر لمحہ ہر آن ویڈیو فلم بنانے میں مصروف عمل رہے۔ تقریب کے دوران ایک موقعہ پر جاوید عظیمی نے روشنی نیوز کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے پر میاں عمران اور چاند ملک کو خصوصی سرپرائز تحائف پیش کئے۔مہمان خصوصی اطہر حسن اعوان نے مذکورہ فورم کی سرگرمیاں جو پاکستانیت سے معمور ہیں انھیں بے حدسراہا، میاں عاصم کو سالگرہ اور حسن کارکردگی کے تحائف وصول کرنے والوں کو بھی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر نے تقریب کا اہتمام کرنے والوں کی کاوشوں کو سر اہا ۔ جبکہ میاں عاصم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
میاں عاصم محمود نے سالگرہ کے بہترین انتظامات پر تمام معزز ساتھیوں اور مہمان اطہر حسن کا شرکت کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
روشنی فورم کے جاوید عظیمی نے ٹیم کے تمام اراکین کا تعاون کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ اور میاں عاصم محمود کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اراکین کی سالگرہ منانے اور ان کو خوب سے خوب تر بنانے کا سلسلہ آپ سب کے تعاون سے جاری و ساری رہے گا۔ اس طرح یہ خوبصورت تقریب شرکا کے ذہنوں پر اپنی یادوں کے انمٹ نقوش ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچی۔
![]()





















