کہنے کو تو یہ چاند ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)384,400 کلومیٹر دور ایک خاموش دنیا
جہاں کوئی ہوا، کوئی آواز نہیں… لیکن کروڑوں اربوں سال پرانے زخم ضرور ہیں۔
یہ سیاہ دھبے؟
یہ ہیں پگھلے ہوئے لاوے کے سمندر، جو اب پتھر بن چکے ہیں۔
اور یہ روشن دھاریاں؟ کسی زبردست ٹکراؤ کی چیخ… جو خلا میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو گئی۔
جو روشنی آپ دیکھ رہے ہیں… وہ اصل میں سورج کی ہے،
جو چاند سے ٹکرا کر آپ کی آنکھ تک پہنچنے میں صرف 1.3 سیکنڈ لیتی ہے۔
شاعر اسے دیکھ کر غزلیں کہتے ہیں ، عاشق آہیں بھرتے ہیں ، سمندر ٹھاٹھیں مارتے ہیں، شوقین تصاویر بناتے ہی اور یہ اپنے آپ میں وقت، ٹکراؤ، اور خاموشی کی ایک پوری تاریخ سموئے بیٹھا ہے۔
Follow
© Yasir
#یاسر_علی_اعوان
![]()

