Daily Roshni News

ہالینڈ، میلاد مصطفےٰﷺ کا خصوصی پروگرام پیارے بچوں کے لئے اتوار 6 ستمبر منعقد کیا جائے گا۔۔۔

ہالینڈ، میلاد مصطفےٰﷺ کا خصوصی پروگرام پیارے بچوں کے لئے

بروز اتوار 6 ستمبر 2026 دن دو بجے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم

کے زیر انتظام و انصرام منعقد کیا جائے گا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی ) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کی انتظامیہ مسجد  کو آباد رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہے۔اسلامی  ہو یا قومی تہوار کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور  نوجوانوں اور بچوں کے لئے تقریبات کا انعقاد کرنے میں پیش پیش رہتی  ہے۔ مذکورہ مسجد کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی کے مطابق یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک روزانہ کی بنیاد پر محافل میلاد النبیﷺ  کا کامیاب انعقاد کیا گیا بروز اتوار چھ ستمبر 2026 دن 2 بجے متذکرہ مسجد میں میلاد مصطفےٰﷺ کا خصوصی پروگرام بچوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بچوں کو محبت بھرے انداز میں نبی رحمتﷺ کی سیرت  سے متعلق بتایا جائے گا۔

اس پر مسرت موقعہ پر موجود بچے میلاد مصطفےٰﷺ کا کیک کاٹیں گے، بعد ازاں

بچوں کو تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔ مذکورہ خصوصی پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لئے  خبر کے ساتھ نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading