یورپ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، 80 سال بعد
نیا ریکارڈ بن گیا، مختلف ممالک میں ہلاکتیں۔۔۔!!
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) موسم گرما 2026 میں دنیا بھر کے ممالک گرمی کی شدت اور حدت کی لپیٹ میں رہے۔ بلخصوص یورپ بھر سورج کی گرم ترین شعاعوں اور کرنوں کے حصار میں رہا۔ فرانس، اسپین ، جرمنی ، آسٹریا، بلجیم، نیدرلینڈز اور دیگر یورپین ممالک میں درجہ حرارت 37 اور 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کے باعث ان ممالک میں شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں ۔ متذکرہ ممالک کے شہری جسم کو گرمی کی حدت سے بچانے کے لئے ساحل سمندر کی جانب رخ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ دنیا بھر کا موسم تبدیل ہونے کے باعث دنیا بھر کے ممالک میں موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ،جس کے اثرات نمایاں طور پر محسوس کئے جا رہے ہیں نیدرلینڈز میں پارہ 40 سینٹی گریڈ تک چلا گیا جس کی وجہ سے شاپنگ سینٹرز اور دکانوں میں گاہکوں کا آنا جانا بڑی حد تک کم ہو گیا۔بین الاقوامی محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آنے والے سالوں میں مزید موسمی تبدیلیاں آنے کا قوی امکان ہے۔ جن ممالک
میں گرمی زیادہ ہوتی ہے وہاں سردی بڑھ جائے گی اس کے بر عکس سرد ممالک میں گرمی بڑھتی جائے گی۔
![]()



