فتنہ غامدی اور غامدی کے عقائد!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)عرض کیا حضور،بچپن میں اہلحدیث کی مساجد میں بڑے بڑے بورڈ آویزاں تھے جہاں پڑھا کہ آپ بہت بڑا فتنہ ہیں، احادیث کے منکر وغیرہ وغیرہ تب سے ہی خواہش تھی کہ آپ سے مل کر ہی پوچھوں گا۔ بیس برس بیت جانے کے بعد حاضر ہوں۔
مسکرائے اور مزید تفصیل بتائی کہ اس بورڈ پر کیا کیا تھا؟ میری لانگ ٹرم میموری کی داد دی اور علامہ ابتسام الہٰی ظہیر اور ڈاکٹر ہشام الہٰی ظہیر کے والد گرامی سے اپنے خوشگوار مراسم اور علامہ احسان الہٰی ظہیر صاحب سے متعلق کافی دلچسپ گفتگو کی۔
میں نے دین کوسیکھنے اورسمجھنے کے لیے جو جتن کیے وہ بتائے
باپ داد کی فیملی غوث پاک کی گیارہویں شریف والے گھر پیدائش, سگے چچا کٹر اہلحدیث، ننھیال کے ہاں غازی عباس علمدار کا لہراتا ہوا علم اور نیازیں، مکتبہ دیوبند کے زیرانظام اور جامعہ اشرفیہ کے فارغ التحصیل اساتذہ سے مدرسہ کی بنیادی تعلیم، چار سال تک دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں بلاناغہ شرکت، جامعہ سلفیہ کے اساتذہ سے جگری یاری، ادبی نشستوں میں شرکت، مکتبہ انجینئرنگ کے دو دو گھنٹے کے لیکچر سننے تک کا تیس سال کا دینی تعلیم کا سفر اور شہر کے معروف احمدی تاجروں کے بچوں کو کئی سال تک پڑھانے کا تجربہ، مسیحی دوستوں سے اسکول کالج اور یونیورسٹی تک کا تعلق سب کہہ سنایا۔
خاموشی سے سنتے رہے، جہاں کہیں ضمنی سوال ہوتا کرتے یوں لگا جیسے میں کوئی درس دے رہا ہوں۔ مذہبی تعلیم کی اسٹرگل جو کشف المحجوب سے فیضان سنت ، فضائل اعمال، بہار شریت، نہج البلاغہ سے ہوتے ہوئے بخاری، ترمذی، اور ترجمہ قرآن تک سب سن کر کہنے اوپر سے میڈیا میں پی ایچ ڈی تک سفر آپ نے کیا جو جاری ہے تو آپ مزید تحقیق اور گہرائی سے اس میدان اتریں۔
عرض کیا حضور، مجھے کونسا کوئی مبلغ بننا ہے؟ مجھے صرف اپنی دنیا اور آخرت کی فکر ہے، میری اسٹرگل اپنے لیے ہے زیادہ سے زیادہ اپنے گھر والوں کے لیے درجن بھر سے بھی کم قریبی دوستوں تک اور بس۔ بس میں کسی بھی کلمہ گومسلمان کی تکفیر کا قائل نہیں ہوں اور آج بھی اپنی اصلاح کے چکر میں ہوں۔
دیگر موضوعات:
۱۔ پروفیسر وقار ملک صاحب کے (ایس ایم ظفر کی ماں نے اپنے کنگن بیچ دیے کے ساتھ ساتھ غامدی کے انٹرویوز کے احوال
۲۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ صاحب سے ظہرانوں پر غامدی صاحب کے انداز بیان پر گفتگو
۳۔ غامدی صاحب منکر احادیث
۴۔ دین اسلام میں انجینئرنگ کا ظہور
۵۔ احمدیوں کے پیچھے نماز کا بیان
۶۔ کینساس میں ڈاکٹر شاہد اعوان اور ڈاکٹر ہاشم رضا بمقابلہ پروفیسر رضی احمد کے افکار غامدی پر تبصرے
۷۔ غامدی صاحب کے نقطہ نظر سے میرے (اظہراقبال) کم علمی کے باوجود چند اختلافات سمیت امریکی اور پاکستانی ملکی حالات و واقعات سمیت ایک طویل اور غیر رسمی ملاقات۔
نوٹ: ایک غیر رسمی اور غیر ریکارڈڈ پوڈکاسٹ
نوٹ ۲: آپ بھی غامدی صاحب سے ٹکا کر اختلاف کریں یہ آپ کا حق ہے کیونکہ
غامدی صاحب مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور شائستہ اور مہذب گفتگو میں انکا کوئی ثانی نہیں۔
![]()

