Daily Roshni News

مذاکرات سے متعلق ایرانی وزیرخارجہ کی وضاحت پر اسحاق ڈار کا خیرمقدم

وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اسحاق ڈار نےکہا کہ اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ  امریکی اخبار نے  دعویٰ کیا تھاکہ ایران نے اسلام آباد  آنے سے  انکار کردیا ہے اور مذاکرات کی پاکستانی کوششیں اپنے انجام کو پہنچ گئی ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے  ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ  ہم نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر ایرانی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سےکبھی انکار نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ ہم جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔

Loading